اتوار 8 نومبر 2026 - 06:33
ایم ڈبلیو ایم کا اسلام آباد میں شہید امت مرکزی کنونشن: علامہ مقصود ڈومکی نے صوبۂ سندھ کی تنظیمی رپورٹ پیش کی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں صوبہ سندھ کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ الحمدللہ سندھ کے تمام اضلاع میں مجلس وحدت مسلمین کی بنیادی تنظیم موجود ہے، جبکہ بیشتر تحصیلوں میں بھی تنظیم سازی مکمل ہو چکی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں صوبہ سندھ کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ الحمدللہ سندھ کے تمام اضلاع میں مجلس وحدت مسلمین کی بنیادی تنظیم موجود ہے، جبکہ بیشتر تحصیلوں میں بھی تنظیم سازی مکمل ہو چکی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کا اسلام آباد میں شہید امت مرکزی کنونشن: علامہ مقصود ڈومکی نے صوبۂ سندھ کی تنظیمی رپورٹ پیش کی

صوبائی صدر اور کابینہ کے اراکین نومبر اور دسمبر کے دوران مختلف اضلاع کے تنظیمی دورے کریں گے، تاکہ تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر اور مستحکم بنایا جا سکے۔

انہوں نے سانحۂ شکارپور کے شہداء کے مقدمے میں مجلس وحدت مسلمین اور ورثائے شہداء کی جانب سے ایڈووکیٹ مظہر حسین منگریو اور دیگر وکلاء کی جرات مندانہ قانونی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان وکلاء نے جس ثابت قدمی اور بہادری سے مقدمے کی پیروی کی ہے، وہ لائقِ تحسین ہے۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے ان وکلاء کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خصوصی شیلڈز پیش کی جائیں گی۔

دریں اثنا، علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرِ صدارت مجلس وحدت مسلمین سندھ کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں صوبے کی مجموعی تنظیمی صورتِ حال، اضلاع اور تحصیلوں میں تنظیم سازی، گزشتہ سرگرمیوں اور آئندہ دو ماہ کے تنظیمی و سیاسی لائحۂ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایم ڈبلیو ایم کا اسلام آباد میں شہید امت مرکزی کنونشن: علامہ مقصود ڈومکی نے صوبۂ سندھ کی تنظیمی رپورٹ پیش کی

اجلاس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ دسمبر میں سہون شریف میں صوبائی شوریٰ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا، جبکہ نومبر اور دسمبر کے دوران سندھ کے مختلف اضلاع کے تنظیمی دورے بھی کیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ صوبائی مشاورت سے اپنے اپنے اضلاع میں ضلعی شوریٰ کے اجلاس منعقد کریں، جن میں صوبائی نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔

مرکزی کنونشن میں سندھ کے مختلف اضلاع سے علماء کرام، تنظیمی ذمہ داران اور کارکنان کی بھرپور شرکت صوبائی تنظیم کی فعالیت اور تنظیمی استحکام کی عکاس ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کا اسلام آباد میں شہید امت مرکزی کنونشن: علامہ مقصود ڈومکی نے صوبۂ سندھ کی تنظیمی رپورٹ پیش کی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha